09 اگست ، 2014
شکارپور......شکارپور میں کوچ الٹنے سے دو مسافر جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ بائی پا س ڈسڑکٹ جیل کے مقام پرہوا جہاں کراچی سے مانسہرہ جانے والی کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، زخمیوں کو سول اسپتال شکار پور منتقل کیا گیا جہاں سے تین زخمیوں کو حالت تشویش ناک ہونے کے باعث لاڑکانہ بھیج دیا گیا ۔