09 اگست ، 2014
لاہور ......پنجاب کےوزیر ِقانون رانا مشہوداحمدخان کاکہناہےکہ پنجاب میں فوج نہیں بلائی جارہی،پاکستان عوامی تحریک کےکارکنوں نےاب تک300 سے زائد پولیس اہلکار زخمی کردیئے،کینیڈین حکومت سےمطالبہ کیا جائے گا کہ ان کا شہری ہمارے ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے ۔صوبائی وزیرقانون رانا مشہود نے ایوان و زیر اعلیٰ لاہورمیں ہنگامی پریس کانفرنس کی،انہوں نے کہاکہ کینیڈاسے غیر ملکی ایجنٹ پاکستان میں آئے ، پنجاب حکومت وفاقی حکومت سےکینیڈین حکومت کو خط لکھنے کیلئے درخواست کر رہی ہے ،جس میں کہا جائے گا کہ کینیڈین حکومت یا توخود اپنے شہری کےخلاف کارروائی کرے یا اس کی شہریت منسوخ کیا جائے۔رانا مشہود احمد وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھاکہ عوامی تحریک کےکارکنوں کے17 قافلوں سے اسلحہ برآمد ہوا ہے،قانون بندوق ، گولی اور لاٹھی کی طاقت پر حکومت ختم کرنے کی اجازت نہیں دیتا، طاہرالقادری بزدل ہیں ،خواتین کو ڈھال بنا ئےبیٹھے ہیں، حکومت بچوں اور عورتوں کی موجودگی کے باعث صبر کا مظاہرہ کررہی ہے۔رانا مشہود احمدوزیر قانون پنجاب وزیر انسدادِ دہشتگردی پنجاب کرنل رٹائرڈ شجاع خانزادہ کا کہنا تھاکہ فوج اور حکومت کی فریکونسی ایک ہے، طاہر القادری ریمنڈ ڈیوس نمبر دو ہیں، نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔