10 اگست ، 2014
لاہور.....مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ امین شہیدی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے غیر جمہوری غیر انسانی رویہ اپنا رکھا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،لاہور سے جاری ایک بیان میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پنجاب پولیس ان کے کارکنوں کو یوم شہداء میں شرکت سے روک رہی ہے،کارکنوں کی گرفتاریوں کے ساتھ انہیں ہراساں بھی کیاجارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت المسلمین ملک بھر میں یوم شہداء منا رہی ہے،ٹریفک جام میں پھنسے مریضوں کی موت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے،جوقوم استقامت دکھاتی ہےاللہ اس کی مددکےلیےفرشتےبھیجتاہے، شہدانےہمیں جینےکاراستہ بتادیاہےاورہماری منزل بھی دکھادی ہے۔