16 اپریل ، 2012
ایڈم برگ…ہیلمٹ آج تک صرف بائیکرز اور اسکیٹ بورڈز سمیت مختلف کھیل کے میدانوں میں ہی دیکھے گئے ہونگے لیکن،اب ہیلمٹ گھر میں بھی نظر آئینگے۔اب گھٹنوں کے بل چلتے ننھے بچوں کے لیے بھی ہیلمٹ تیار کرلیے گئے ہیں جو زمین پر تیزی سے گھسٹتے ان بچوں کی ہر طرح سے حفاظت کرسکیں گے۔Thud Guardاور Crawling Helmetنامی یہ ہیلمٹ اسکاٹ لینڈسے تعلق رکھنے والی Kelly Forsyth-Gibsonنامی خاتون کی ایجاد ہیں ۔ان خاتون کی بیٹی گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے گر گئی جسکے باعث اُسے24گھنٹے ایمرجنسی میں گزارنے پڑے، لہٰذا چلنا سیکھتے ننھے بچوں کی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنائے گئے اس ہیلمٹ میں آدھا انچ موٹا فوم موجود ہیں جس میں ہوا کے گزر کے لیے سوراخ بھی بنائے گئے ہیں۔