23 جنوری ، 2012
واشنگٹن …ذرا سی بے احتیاطی آپ کو موت کے منہ میں پہنچاسکتی ہے۔امریکی ریاست شگاگو کے 32سالہ نوجوان دانتے اوٹلونے ورک شاپ پر کام کے دوران کیل لگانے والی مشین سے اپنے دماغ میں3انچ کا کیل ٹھونک ڈالا لیکن پھر بھی اس حادثے سے انجان رہا۔پورا دن کام میں مشغول رہنے کے بعد شام میں جب اسکی طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی تو اسے ڈاکٹر کے پاس لیجایا گیا۔ایکسرے رپورٹ میں تین انچ لمبی کیل دیکھ کر ناصرف وہ خودحیران ہوگیابلکہ ڈاکٹرزبھی پریشان ہو گئے کہ وہ اب تک زندہ کیسے ہے۔جب کیل کی موجودگی کا علم ہوگیا تو ڈاکٹرز نے آپریشن کرکےAutullo کے دماغ سے کیل باہر نکال لی۔