16 اپریل ، 2012
بیجنگ … عمارتیں اور پل تعمیر کرنے میں تو مہینوں حتیٰ کے سال بھی لگ جاتے ہیں اور گرانے میں صرف چند سیکنڈز درکار ہوتے ہیں۔ مشرقی چین میں 1 ہزار 156 میٹر لمبے پل کو فقط 6 اعشاریہ 9 سیکنڈ میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا۔ مقامی سڑکوں کو وسیع کرنے کے پراجیکٹ کے تحت گرائے گئے اس پل کے درمیانی حصے میں 620 کلو گرام دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا اور بعد ازاں ریموٹ کنٹرول آلے کی مدد سے دھماکہ کرتے ہوئے پل کو زمین بوس کردیا گیا۔