15 اگست ، 2014
اسلام آباد ......آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے تمام ججز اسلام آباد میں ہی موجود رہیں گے ، چیف جسٹس پاکستان نے 18 سے 22 اگست تک سماعت کےلیے 6 بنچ تشکیل دیے ہیں ۔سپریم کورٹ میں 18 اگست کو شروع ہونے والے ہفتے کے دوران تمام جج صاحبان پرنسپل سیٹ سلام آباد میں دستیاب ہوں گے ۔ سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق 18 سے 22 اگست تک مقدمات کی سماعت کےلیے چھ بینچز تشکیل دیے گئے ہیں ۔ جبکہ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں لارجر بنچ پہلے ہی ملک میں کسی بھی ممکنہ غیر آئینی اقدام کے خلاف سپریم کورٹ کے صدر کامران مرتضیٰ کی طرف سے درخواست کی سماعت کررہاہے ۔ عدالت نے درخواست کو باقائدہ سماعت کے لیے منظور کرتے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں درخواست کی مزید سماعت 18 اگست کو جائے گی۔سپریم کورٹ کے جج صاحبان مختلف اوقات میں اعلیٰ عدلیہ کی لاہور ،کراچی،پشاوراور کوئٹہ کی رجسٹریوں میں قائم مقدمات کی سماعت کرتے رہتے ہیں ۔کسی بھی اہم نوعیت کے معاملات کو نمٹانے کے لیے تمام جج صاحبان اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر بلایا جاتا ہے ۔