18 اگست ، 2014
کولمبو.....کولمبو ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے،سری لنکا کو سیریز میں وائٹ واش کے لیے صرف تین وکٹ درکار ہیں ،جبکہ پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 144رنز بنانا ہوں گے۔شکست کی صورت میں ٹیم پاکستان رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے بھی محروم ہو جائے گا۔کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستانی بولرز نے تو اچھی بولنگ کی اور سری لنکن ٹیم کو 282 رنز پرآئوٹ کردیا۔ سعید اجمل اور وہاب ریاض نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو 271رنز کا ہدف ملا،لیکن بیٹنگ شروع ہوئی اورپاکستانی بیٹسمین بیٹنگ کرنا ہی بھول گئے۔50 رنز پر آدھی ٹیم پویلین پہنچ چکی تھی ،اس موقع پر سرفراز اور اسد شفیق نے کچھ مزاحمت کی،لیکن اسدشفیق 32 کے انفرادی اسکور پر جلد بازی کا شکار ہوگئے، عبدالرحمان بھی 5رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے، جب کھیل ختم ہوا پاکستان کا اسکورسات وکٹ پر 127رنز تھا۔سرفراز احمد 38اور وہاب ریاض دو رنز پر ناٹ آئوٹ تھے۔اب سری لنکا کو فتح کے لیے صرف تین وکٹ درکار ہیں ،جبکہ پاکستان کو فتح کیلئے مزید 144 رنز بنانے ہوں گے۔ دو میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو ایک ۔صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔میزبان ٹیم نے گال ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔