11 جنوری ، 2012
دبئی…جنگ نیوز…متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شام کی حکومت عرب لیگ کے مبصرین کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہی۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبدالعزیز بن زید النیہان نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں عرب لیگ کے مبصرین کا کام روز بروز مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں شام کی حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مبصرین پر حملے کئے گئے یقیناً یہ حملے اپوزیشن نے نہیں کئے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مبصرین پر حملے عالمی برادری کیلئے مثبت اشارہ نہیں۔