کھیل
21 اگست ، 2014

پاکستان، سری لنکا ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا

پاکستان، سری لنکا ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا

ہمبنٹوٹا.....پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو کھیلا جائےگا،کل کھیلے گئے ورم اپ میچ میں بھی پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کو دورہ سری لنکا پر کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،ون ڈے اسکواڈ کے لئے فاست بولر محمد عرفان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،جو انجری کی وجہ سے نومبر 2013 کے بعد کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلے۔ون ڈے سیریز سے قبل ہونے والے ورم اپ میچ بھی پریذیڈنٹ الیون نے پاکستان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 13 رنز سے شکست دی ،تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائےگا ۔

مزید خبریں :