پاکستان
22 اگست ، 2014

آصف زراداری کا الطاف حسین سے رابطہ،سیاسی بحرا ن پر گفتگو

آصف زراداری کا الطاف حسین سے رابطہ،سیاسی بحرا ن پر گفتگو

لندن......سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے کوچیئرپرسن آصف علی زرداری نے جمعہ کوایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورایک دوسرے کی صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک میں جاری سیاسی بحران، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اوردیگر امورپر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو بات چیت اور مذاکرات کاراستہ اختیارکرنا چاہیے اور ایسے ہرعمل سے گریز کرنا چاہیے جس سے ملک میں افراتفری اور انتشار کی صورتحال میں اضافہ ہو ۔آصف زرداری نے افہام وتفہیم سے مسائل کے حل کیلئے الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہا اورانہیںہفتہ کے روز وزیراعظم نواز شریف سے اپنی متوقع ملاقات سے بھی آگاہ کیاجس پر الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ،ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے نیک کاوش میں آپ کو کامیابی عطا کرے ۔دریں اثناء سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی الطاف حسین سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

مزید خبریں :