22 اگست ، 2014
کراچی.........مجلس و حدت مسلمین کراچی اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد انقلاب مارچ کے حمایت اورغاصب حکومت کے خلاف بعد نماز جمعہ رحمانیہ مسجد طار ق روڈکے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، ایم ڈبلیو ایم ، سنی اتحادکونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماعلامہ علی انورجعفری ،حاجی اقبال محمود ،صاحبزادہ اظہر رضا نے خطاب کیا، مظاہرین نے پر امن انقلاب دھرنے کی حمایت ، اقتدار پر قابض نوازاورپنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ علی انوار کا کہنا تھا کہ نواز حکومت نے ظلم کی تمام حدیں پار کر لی ہیں ، ماڈل ٹاون میں بے گناہوں کا بے دریغ قتل عام کیا گیا، دس روز تک خواتین اور معصوم بچوں کو کڑے محاصرے میں رکھا گیا، عوام اپنے حقوق کے حصول کی خاطراسلام آباد کا رخ کرنے پر مجبور ہوئے ، ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا اصلاحاتی ایجنڈاعوام پاکستان کی آواز ہے، معاشریکے تمام طبقات بنیادی اجتماعی حقوق سے محروم ہیں ، استحصالی سیاسی نظام نے غریب و متوسط طبقے سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا ہے، پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین ، سنی اتحاد کونسل محروم عوام کو ان کا جائز حق دلوانے کے لئے سڑکوں پر نکلی ہے، آج امریکہ ، بھارت اور بعض خلیجی ممالک اور پاکستان میں برسرپیکار دہشت گرد گروہ نواز حکومت کے تحفظ کی خاطر میدان میں اتر آئے ہیں ، جو نواز شریف کی حب الوطنی پر بد نماداغ کے سوا کچھ نہیں۔