22 اگست ، 2014
اسلام آباد........پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نےاپنے کارکنوں کو خبردار کرتے ہوئےکہا کہ سرکاری ٹینکروںسےپانی نہ پئیں،انھوں نے الزام عائد کیا کہ اس میں زہریلاموادملایاگیاہے،سرکاری پانی پینےسےکئی کارکن بےہوش ہوگئےہیں،حکمران ظلم اوربربریت کامظاہرہ کررہےہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت نےبارودسےبھری گاڑیاں شہرمیں داخل کی ہیں،کنٹیززلگاکرلوگوں کی نقل وحرکت روکی جارہی ہے،کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انقلاب کاوقت بہت قریب ہے،حکمران راستے کھول دیں،کروڑوں لوگ انقلاب مارچ کےساتھ ہیں،اسلام آبادکی سیکیورٹی پرپنجاب پولیس کیوں مامورہے،اسلام آباد پربھی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف حکومت کررہےہیں۔