23 اگست ، 2014
کوئٹہ.....بلوچستان کے ضلع کیچ میں فرنٹئیرکور اورمسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں 16 حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق دشت کے علاقےبلنگور میں حملہ آور ایک آبادی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ، اطلاع ملنے پرایف سی کے اہلکار موقع پر پہنچے تو حملہ آورں نے فائرنگ شروع کردی ،ایف سی کی جوابی فائرنگ سے 16حملہ آور ہلاک ہوگئے ،ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا ،مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔