23 اگست ، 2014
کراچی.....سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی پرواز سے لاہور روانہ ہوگئے، سابق صدر آصف علی زرداری کو وزیر اعظم نواز شریف نے رائے ونڈ میں ظہرانے پر مدعو کیا ہوا ہے۔آصف زرداری کے ہمراہ اعتزاز احسن،رضا ربانی،رحمان ملک، خورشید شاہ ہیں۔آصف زرداری آج لاہورمیں انتہائی مصروف دن گزاریں گے، وہ چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کریں گے جبکہ سابق صدر منصورہ بھی جائیں گے، جہاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بھی ملاقات کریں۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سابق صدر زرداری کےساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے آج رائےونڈ میں ظہرانے کی دعوت دی تھی۔ ذرائع کےمطابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سیاسی بحران کےحل کیلئے میثاق جمہوریت کے مطابق سابق صدرآصف زرداری سے تعاون طلب کرتے ہوئےموجودہ سیاسی بحران حل کرنےمیں کردارادا کرنے کا کہیں گے۔ ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر کےمطابق آصف زرداری رائے ونڈ میں نوازشریف سے ظہرانے پرملاقات کریں گے، ان کےہمراہ خورشید شاہ، اعتزاز احسن اور رضا ربانی بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ آصف علی زرداری وزیراعظم نوازشریف سےملاقات کے بعد واپس کراچی روانہ ہوجائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد کئی اہم مواقع پردونوں رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوچکی ہے۔