دلچسپ و عجیب
17 اپریل ، 2012

ویکیوم کلینر کی آواز پر ہنس ہنس کر بے حال ہوتا ننھا بچہ

ویکیوم کلینر کی آواز پر ہنس ہنس کر بے حال ہوتا ننھا بچہ

لندن…این جی ٹی …ننھے بچوں کو ہر نئی چیز اورآواز عجوبہ لگتی ہیں اب چاہے وہ بلور ڈرائرکی آواز ہو،والد کے خراٹے ہوں یا کسی کی چھینکیں۔عام طور پر بچے ویکیوم کلینر کی آواز سے ڈرتے ہیں لیکن برینٹ لے نامی ننھے میاں کو ویکیوم کلینر کی باڈی سے لیکر ہوووَر حتیٰ کے اسکی شور مچاتی آو از بھی بے حد پسندہیں لہٰذا جیسے ہی ویکیوم کلینرکا رُخ اسکی طرح کیا جاتا ہے یہ بے اختیارر ہنسنے لگتا ہے۔اس وڈیو میں مسلسل قہقہے بکھیرتے برینٹ لے کیساتھ کھیلنے والا کوئی اور نہیں خود اسکی والدہ ہیں جو بار بار ویکیوم کلینر سے فرش صاف کرتی ہیں پھر اُسے بچے کے موزوں اور ٹی شرٹ پر چلانا شروع کردیتی ہیں۔ننھے بچے کی قہقہے بکھیرتی وڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں :