پاکستان
24 اگست ، 2014

جیوکی بندش ختم اور نشریات میں خلل نہ ڈالا جائے،الطاف حسین

جیوکی بندش ختم اور نشریات میں خلل نہ ڈالا جائے،الطاف حسین

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت اورارباب اختیارسے کہاہے کہ جیوکی بندش ختم کی جائے اوراس کی نشریات میں خلل نہ ڈالا جائے ۔انہوںنے یہ بات ایم کیوایم امریکہ کے 18ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل یہ شکایات موصول ہورہی ہیں کہ ملک کے مختلف شہروں میں جی نیوز کی نشریات بند ہیں اورکئی علاقوںمیں نشریات میں خلل ہے جس کی وجہ سے جیونیوزکے ناظرین کودشواریوں کاسامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ارباب اختیارسے ایک بارپھریہ اپیل کرتاہوں کہ جیوپرعائدپابندیاں اب ختم کی جائیں۔دریں اثنا الطاف حسین نے خیر پور کے علاقے فیض گنج ،کوٹ لالو کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میںانھوں نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام افراد آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئے روز بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ الطاف حسین نے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی۔




مزید خبریں :