پاکستان
24 اگست ، 2014

ایم کیو ایم امریکہ کے سالانہ کنو نشن کادوسرا روز،مجلہ کا اجراء

ایم کیو ایم امریکہ کے سالانہ کنو نشن کادوسرا روز،مجلہ کا اجراء

واشنگٹن ....... متحد ہ قومی موومنٹ امریکہ کےاٹھار ویں سالانہ کنونشن کے دوسرے دن واشنگٹن میں تنظیمی سیشن کا انعقاد کیاگیاجس میں ایم کیو ایم امریکہ کےکمیٹی اراکین اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن میں ایم کیو ایم امریکہ کے مختلف شعبہ جات ،میڈیا سیل ، پاکستان کلب، گہوارہ ادب، پولیٹکل کمیٹی اورریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذمہ داران نے تنظیمی کارکردگی پر مبنی رپورٹس جبکہ شعبہ خواتین اور یوتھ ونگ کی جانب سے ایم کیو ایم کی جدوجہد اور پاکستان کے موجودہ حالات پر معلوماتی جائزہ رپورٹس سینٹرل کمیٹی کو پیش کی گئیں۔کنونشن کے دوسرے روز چیپٹر انچارجز اور ذمہ داران نے مختلف تحریکی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے سالانہ تنظیمی کارکردگی پر مبنی جائزہ رپورٹ پیش کی اور تمام ذمہ داران و کارکنان کو قائد تحریک الطاف حسین کا فکر و فلسفہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے خاص طور پر واشنگٹن ڈی سی کے ذمہ داران و کارکنان کی کنونشن کی کامیابی کے لئے کاوشوں کو سراہا۔کنونشن کے دوسرے رو زکی تقریب میں سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی عامر قاضی، وکیل جمالی، گل محمد، علی حسن، وسیم زیدی، اسد صدیقی، توصیف خان ،ثاقب محی الدین اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے شرکت کی۔جبکہ اس موقع پر الطاف حسین دی رائٹ مین کے عنوان سے خو بصورت مجلہ کا اجراء کیا گیا۔مجلہ کا اجراء سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اوررکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کیا جبکہ اس موقع پر نگران میڈیا سیل ثاقب محی الدین، انچارج میڈیا سیل عمران حسین اور مجلہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :