انٹرٹینمنٹ
26 اگست ، 2014

خالدہ ریاست کو ہم سے بچھڑے 18 سال بیت گئے

 خالدہ ریاست کو ہم سے بچھڑے 18 سال بیت گئے

کراچی......نامدار ،پڑوسی اور ہاف پلیٹ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی پاکستان ٹیلی وژن کی مقبول اداکارہ خالدہ ریاست کو ہم سے بچھڑے 18 سال بیت گئے۔ پاکستان ٹیلی وژن نے 70 سے 80 کی دہائی میں اپنے ناظرین کو بے شمار اچھے ڈرامے دیئے،جن میں اداکاری کرنے والوں نے بھی ان ڈراموں کے ساتھ خوب شہرت پائی،خالدہ ریاست ان اداکاروں میں سے ہی ایک تھیں،خالدہ ریاست کی بے مثال اداکاری نے ان کے چاہنے والوں میں بے پناہ اضافہ کیا۔خالدہ ریاست نے 70 سے 80 کی دہائی ٹی وی ڈراموں پر حکمرانی کی،اور خوب کامیابی حاصل کی،ان کے مشہور ڈراموں میں بندش ،نام دار،دھوپ دیوار، پناہ ،سلور جوبلی اور پڑوسی شامل ہیں،خالدہ ریاست نے ٹیلی فلم میں بھی کام کیا،ان کی یادگار ٹیلی فلموں میں دشت تنہائی، اب تم جا سکتے ہو،کھویا ہوا آدمی، اور ہاف پلیٹ شامل ہیں۔

مزید خبریں :