دلچسپ و عجیب
17 اپریل ، 2012

چین:ایک دوسرے پر پانی پھینکنے کا انوکھا تہوار

چین:ایک دوسرے پر پانی پھینکنے کا انوکھا تہوار

بیجنگ …این جی ٹی …چین کے علاقے Xishuangbannaمیں ایک دوسرے پر پانی پھینکنے کا سالانہ تہوار منایا گیا۔اس فیسٹیول کے لیے مقامی افراد اپنی روایتی ملبوسات زیب تن کیے Water Splashingاسکوائر پہنچ جاتے ہیں اور ہر راہ گزرتے فرد پر پانی کی بالٹیاں انڈیلتے نظر آئے۔ چین کا یہ منفرد تہوار خوشی،خوشحالی اور فتح کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں ناصرف مقامی بلکہ ملک بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیں ۔صبح سویرے مرغ کی بانگ سے شروع ہونے والا یہ دلچسپ فیسٹیول سورج ڈوبنے کیساتھ ہی اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں :