کھیل
26 اگست ، 2014

دوسرا ون ڈے:سری لنکا نے پاکستان کو 77رنز سے ہرادیا

دوسرا ون ڈے:سری لنکا نے پاکستان کو 77رنز سے ہرادیا

ہمبن ٹوٹا،سوریا ویوا، سری لنکا.......پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 77رنز سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 311کے ہدف کے جواب میں گرین شرٹس 43.5اوورز میں 233رنز پر ڈھیر ہوگئی،اس سے قبل ہمبن ٹوٹا کے سوریا ویوا ،میدان میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس آئی لینڈرز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 311کا ہدف دیا، تاہم گرین شرٹس مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے،اور پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ،صرف دوسری وکٹ پر احمد شہزاد 56اور محمد حفیظ 62کی اچھی اننگز کے باوجود گرین شرٹس نےاسکا خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھایا،اور پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 233پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کے دیگر بیٹسمینوں میں کپتان مصباح الحق 36،فواد عالم 30جبکہ شاہد آفریدی 17پر آئوٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر تیسارا پریرا نے تین ،لسیتھ مالنگا ،رنگانا ہیراتھ نے دو دو اور دلشان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔تیسارا پریراکو انکی بہترین بولنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :