26 اگست ، 2014
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے روزنامہ جنگ لاہور کی ادارتی کمیٹی کے چیئرمین بیدار بخت کے والدمحمد صدیق بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے کئی تصانیف تحریر کیں جن سے لوگوں نے علم حاصل کیا ۔ انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)۔دریں اثنا ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سینئر سیاستدان اور تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کی ’’پمز‘‘ اسپتال جاکر عیادت کی اور الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار ، امین الحق ، میاں عتیق ،بابر غوری اور ایم کیوایم اپر پنجاب کے صدر حاجی عتیق عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جاوید ہاشمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ؎ تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر انہوں نے مخدو م جاوید ہاشمی کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔