دلچسپ و عجیب
17 اپریل ، 2012

شوق کا کوئی مول نہیں، مشہور شخصیات کا روپ دھارنے والی نیپالی لڑکی

شوق کا کوئی مول نہیں، مشہور شخصیات کا روپ دھارنے والی نیپالی لڑکی

کھٹمنڈو…اکثرلڑکیوں میں میک اپ کرنے کا شوق تو عام سی بات ہے لیکن اس دلچسپ نیپالی لڑکی کے شوق کی انتہا تو دیکھئے جس نے میک اپ کے ذریعے اپنے چہرے کے خدو خال تبدیل کرکے سب کو حیران ہی کردیا۔ تخلیقی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی نے اس فن میں باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی بلکہ وہ انتہائی مہارت اور قابلیت سے اپنے چہرے کے نقوش کو صرف میک اپ کی بدولت تبدیل کر لیتی ہے۔میک اپ کے ذریعے اس فنکارہ نے چند گھنٹوں کی محنت کے بعد مشہور شخصیات جیسے مونا لیزا، انجلینا جولی، مائیکل جیکسن، جانی ڈیپ اورلیڈی گا گا کا روپ دھار لیا جس کو دیکھنے کے بعد یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔

مزید خبریں :