28 اگست ، 2014
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے نوشہرو فیروز زون سیکٹر مورو کی سیکٹر کمیٹی کے رکن محمد علی قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)۔دریں اثنا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے نوشہرو فیروز زون سیکٹر مورو کی سیکٹر کمیٹی کے رکن محمد علی قریشی اورکورنگی سیکٹر یونٹ 74کے اسیر کارکن فخر الھدیٰ بٹ کے والد غلام محمد بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن عبد اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)۔ادھر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن عبد اللہ کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بہیمانہ قتل کی اس واردات کو شہر کا امن خراب کرنے کی گھنائونی سازش کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم جیسی پرامن اور جمہوریت پسند جماعت کے کارکنان کی مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی وارداتیں ہر محب وطن شہری کیلئے لمحہ فکریہ ہے جبکہ جو سفاک عناصر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث ہیں ان میں سے ایک کو بھی قانون کی گرفت میں نہ لینا باعث تشویش ہے ۔ رابطہ کمیتی نے عبد اللہ شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن عبد اللہ کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوںکو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے ۔