17 اپریل ، 2012
برازیلیہ …دنیا بھر میں ہرے بھرے پودے مٹی اور پلاسٹک کے گملوں میں اُگا ئے جاتے ہیں لیکن برازیل میں پودوں کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے روبو ٹک ایکشن پلانٹ تیار کیے گئے ہیں۔ پہیوں پر حرکت کر نے والے ان پلانٹ روبوٹس کو وہیل چیئرکی شکل میں بنایا گیا ہے جو انسانی ہاتھ کے چُھونے کے بعد ایک خود کار نظام کے تحت اُسی سمت میں نقل وحرکت شروع کر دیتے ہیں۔ان Robotic Action Plant میں مٹی ڈال کرعام طریقے سے ہی پودے اگائے گئے ہیں جس میں ان کی نشوونما کیلئے پائپ کے زریعے پانی کی ترسیل کا نظام بھی مو جود ہے۔