دلچسپ و عجیب
17 اپریل ، 2012

دوسَروں والے جانورجمع کرنے کا شوقین امریکی شہری

دوسَروں والے جانورجمع کرنے کا شوقین امریکی شہری

واشنگٹن…پالتوجانور رکھنے کا شوق تو اکثر افرادکو ہوتا ہے تاہم اس دنیا میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو منفرد قسم کے جانور رکھتے ہیں ،Todd Ray ایسا ہی امریکی شخص ہے جسے صرف دوسَروں والے جانورپالنے میں دلچسپی ہے۔یہ انوکھا شوق رکھنے والےRayکے پاسا اِس وقت مختلف نسل کے دوسَروں والے 22جانورموجود ہیں جنہیں اس نے دنیا کے کئی دور درازمقامات پر جا کرنہایت محنت سے اکھٹاکیا ہے۔اپنے اس مشغلے پرRay ابھی تک ایک لاکھ 57ہزار ڈالر خرچ کر چکا ہے ۔واضح رہے کہ Ray کا نام 2010میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا جا چکا ہے جن کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ دو سَروں والے جانور ہیں۔

مزید خبریں :