31 اگست ، 2014
کراچی ......شریف برادران کی بادشاہت کا تختہ اُلٹ گیا ہے ۔ اسلام آباد غزہ بن گیا ،نواز حکومت نے عورتوں اور معصوم بچوںپر ظلم و بر بریت کر کے تاریخی داستان رقم کردی ۔انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندگان کی جرئت و بہاردی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ پر امن شر کا اور آزاد میڈیا پر ریاستی دہشتگردی کیا انصاف و قانون کے علمبرداروں کو نظر نہیں آتی آزاد عدلیہ کے گن گانے والوں کی زبانیں بنداور آنکھوں پر پٹی بند گئی ہے ۔حکومت اپنی اخلاقی قدریں بھی کھو چکی اسلام آباد کی سڑکیں فلسطین غزہ کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مختار امامی ،علامہ باقر زیدی ،علامہ حسن ہاشمی ، علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسن ،حاجی اقبال ،صاحبزادہ اظہر رضا ،مطلوب اعوان سمیت دیگر رہنمائوں نے کراچی ایم ڈبلیو ایم،عوامی تحریک ،سنی اتحاد کونسل،سنی تحریک کی جانب سے نمائش چورنگی پر دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے سے مشترکہ خطاب کے دوران کیا۔ علامہ مختار امامی کاکہنا تھا کہ اسلام آباد میںخون کی ہولی کھیل کر حکمران اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکتے، یہ ضیاء الحق کیباقیات ظلم جبر کیساتھ اپنی بادشاہت کو بچا نہیں سکتے ہم ظلم کے ذریعے جھکنے والے نہیں انشااللہ خون کے آخری قطرے تک ان ظالم حکمرانوں کیخلاف میدان میں حاضر رہیں گئے۔