01 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.....وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان آج پھر ملاقات کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال بلخصوص سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔گزشتہ روز کو رکمانڈرز کے اجلاس میں بھی اسلام آباد میں جاری دھرنے اور اس کی وجہ سے صورت حال کے جلد سیاسی حل نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔