دلچسپ و عجیب
17 اپریل ، 2012

بسکٹوں سے سجائی گئی دنیا کی پہلی لفٹ

لندن …کئی منزلوں پر مشتمل آفس آنے جانے یا پھر اپارٹمنٹس کی بلڈنگز میں لفٹ ہونا عام بات ہے لیکن بسکٹوں سے سجی لفٹ ہونا شاید عام بات نہ ہو۔لندن کی ایک فرم نے اپنے ملازمین کا موڈ اچھا کرنے کے لیے آفس بلاک میں موجود لفٹ کو بسکٹوں سے سجادیا ہے۔کئی اقسام کے بسکٹوں سے سجی دنیا کی اس پہلی لفٹ میں ایسا وال پیپر لگایا گیا ہے جس پر کھانے لائق بسکٹ چپکے ہوئے ہیں۔اس لفٹ میں کم از کم1ہزار325 بسکٹس لگے ہوئے ہیں جنہیں نفاست سے لفٹ کی دیوار پر چسپاں کرنے کے لیے ایک فوڈ ایجنسی کے تکنیکی ماہرین کو کم و بیش1ماہ کا عرصہ لگا۔

مزید خبریں :