پاکستان
01 ستمبر ، 2014

وزیراعظم کےمستعفی ہونے اور فوج کی بغاوت کا امکان نہیں؛ خواجہ آصف

وزیراعظم کےمستعفی ہونے اور فوج کی بغاوت کا امکان نہیں؛ خواجہ آصف

اسلام آباد...... وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کےمستعفی ہونے اور فوج کی بغاوت کاکوئی امکان نہیں، فوج نےجمہوریت کی حمایت کی ہے، فوج کی جانب سےجمہوریت کی حمایت اطمینان بخش اوراچھااقدام ہے، ذاتی طورپرسمجھتاہوں کہ چندگھنٹوں میں آیندہ کی صورتحال کاتعین ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ انتہائی محتاط رہیں،صورتحال بگڑنےنہ دیں، حکومتی رٹ پوری قوت سےقائم ہونی چاہیے، بڑےپیمانےپرگرفتاریاں تونہیں مگرآج طاقت کامحدوداستعمال کیاجاسکتاہے۔

مزید خبریں :