17 اپریل ، 2012
نوم پینہ… یہ تصا ویر تصوراتی نہیں بلکہ کمبو ڈیا (Cambodia)کے ایک ایسے دلچسپ قصبے کی ہیں جسے مکمل طور پر جھیل کے اوپر مضبوط لکڑی کے ڈنڈوں سے تعمیر کیا گیا ہے۔اس قصبے میں رہائش پذیر با ہمت افراد نے 6سے8 میٹر اونچے با نس کے ڈنڈوں سے لکڑی کے گھروں کو جھیل کے پا نی کے اوپر کھڑا کیا ہو ا ہے اور بغیر کسی دشوار ی کے خوش وخرم زندگی بسر کر رہے ہیں۔اس دلچسپ قصبے کے لوگ پانی میں رہنے کے ناصرف عادی ہو چکے ہیں بلکہ اپنے پڑوس تک جا نے کے لئے درخت کے تنے کی بنی کشتیوں کا استعما ل کر تے ہیں ۔