پاکستان
01 ستمبر ، 2014

پی ٹی وی میں داخل ہونیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے؛ شاہ محمود قریشی

پی ٹی وی میں داخل ہونیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے؛ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد....... پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں داخل ہونیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائےاوردہشتگردی کامقدمہ درج کیاجائے، جو پارلیمنٹ کی حدود میں داخل ہوئے ہیں انھیں فوری باہرنکلنا چاہیے، کارکنوں سےحلف لیاتھاکہ کسی سرکاری عمارت میں داخل نہیں ہونا، سرکاری عمارت میں داخل ہونیوالےلوگ ہمارےنہیں تھے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس ہمارے لیے مقدس ہیں، پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہ وہ جاویدہاشمی کی بات سے اتفاق نہیں کرتے، بیج سے کوئی پیغام نہیں تھا، بیج سےنہیں کہاگیاکہ طاہرالقادری کےساتھ چلیں، عمران خان کی لندن میں احمد شجاع پاشا سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عمران خان اور طاہرالقادری کےدرمیان ملاقات میں مارشل لاپرکوئی بات نہیں ہوئی،تحریک انصاف مارشل لاکی مخالفت کرنےوالوں میں شامل ہوگی۔ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کےدل میں خوف نہیں ہونا چاہیے، ججسٹس ناصرالملک کی شہرت بہت اچھی ہے، وہ بااختیارکمیشن بنادیتے ہیں تواسکا فیصلہ قبول کریں گے، چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تحقیقات کرکےعمل کرائے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی خوبصورتی ہےکہ وہ لائن کھینچتی ہےکہ کیاقانونی ہےاورکیاغیرقانونی، پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس قراردادمنظورکرےکہ سپریم کورٹ کاکمیشن مینڈیٹری ہوگاتوہمیں قبول ہوگا۔

مزید خبریں :