پاکستان
02 ستمبر ، 2014

راولپنڈی:گیس لیکج دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

راولپنڈی:گیس لیکج دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 9  زخمی

راولپنڈی ......راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گلزار قائد میں ریلوے پھاٹک کے قریب ایک گھر میں صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو شہید بےنظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :