02 ستمبر ، 2014
اسلام آباد......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر بیٹھی دو جماعتوں میں ایک کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ، عمران خان کی طرح اگر انہوں نے سول نافرمانی کی کال دی ہوتی تو بغاوت کا مقدمہ بن چکا ہوتا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری قومی اسمبلی کی 25نشستوں سے اس بلا کو ٹالا جاسکتا ہے تو ہم اس قربانی کیلئے بھی تیار ہیں۔