02 ستمبر ، 2014
کراچی ........ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے نئی ایوو نائٹرو کلائوڈ شیئرز ڈیوائس متعارف کرا دی ہے جو کہ طاقتور وائرلیس انٹر نیٹ اور وائی فائی کے ذریعے ڈیٹا شیئرنگ کی سہولت بھی فراہم کر تی ہے۔یہ پو رٹ ایبل بیٹری سے چلنی والی ڈیوائسز 5 وائی فا ئی ڈ یوائسز سے بیک وقت منسلک ہوسکتی ہے جس سے موبائل فون ، گیم کنسولز ، لیپ ٹاپز اور ٹیبلٹس پر تیز تر رابطہ ممکن ہے ۔ نئے نائٹرو کلائوڈ شیئر سے صارفین اپنےMicro SD Card سے بھی وائی فائی انٹر فیس کے ذریعے اپنے ساتھیوں سے دستاویزات کا تبادلہ اور اپنے دوستوں اور خاندان سے میوزک اور ویڈیو کلپس کا تبادلہ کرسکیں گے ۔نائٹرو کلائوڈ شیئر کے وائی فائی ہاٹ سپاٹ سے صارفین ملک بھر کے 200سے زائد شہروں میں 9.3Mbpsکی رفتار سے براڈ بینڈ وائرلیس سہولت استعمال کرسکیں گے ۔نائٹرو کلائوڈ شیئر کے وائی فائی پرو ٹیکڈیڈ سیٹ اپ سے صارفین پاس ورڈ ٹا ئپ کئے بغیر بھی اپنی ڈیوائسز سے منسلک ہو سکیں گے۔ اس ڈیوائسز کی 1.0انچ کی او ایل ای ڈی (OLED)سکرین سگنل ، رومنگ کا سٹیٹس بیٹری لائف WAN کنکشن موڈ اور کنکشن سٹیٹس ڈسپلے کر تی ہے ۔صارفین اس ڈ یو ا ئز کے زریعے 1500روپے میں 20GBوا لیوم، 3000 روپے میں 30GB والیوم، اور 3200 روپے میں لامحدود والیوم حاصل کرسکتے ہیں ۔یہ پیشکش بنڈل آ فر میں مفت ڈیوائس کے ساتھ 9500روپے میں تین ماہ کیلئے دستیاب ہے ۔طویل ترین ڈیٹا نیٹ ورک اور وسیع ترین کوریج سے پی ٹی سی ایل وائرلیس براڈ بینڈ لوگوں کو ملک بھر میں دنیا سے رابطے اور ملک بھر میں تعلیم اور اطلاعات تک باسہولت رسائی فراہم کررہا ہے ۔