18 اپریل ، 2012
لاہور ... پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج ساتویں روز بھی جاری ہے ،جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹروں کے تبادلوں کے خلاف لاہور کے سروسز اسپتال، جناح، سر گنگا رام، میو، چلڈرن اور جنرل اسپتالوں میں ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ڈاکٹروں نے آوٴٹ دور بندکرنے کے علاوہ آپریشن کرنا بھی چھوڑ دیے ہیں۔ تبادلوں کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انھیں سروس اسٹرکچر کیلیے کام کرنے کی سزا دی گئی ،ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی۔