پاکستان
06 ستمبر ، 2014

ملتان میں سیلاب کاخطرہ ،چناب کے قریبی علاقوں سے نقل مکانی شروع

ملتان میں سیلاب کاخطرہ ،چناب کے قریبی علاقوں سے نقل مکانی شروع

ملتان......ملتان میں بھی سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دریائے چناب کے قریبی علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ ملتان نے گزشتہ روز فلڈ وارننگ جاری کی تھی اور دریائے چناب کے قریب واقع آبادیوں کے مکینوں سے کہا گیا تھا کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں ۔ اس وارننگ کے بعد آج صبح اکبر فلڈ بند ، نواب پور ، شیر شاہ ، مظفر آباد ، شجاع آباد ، جلال پور پیر والا اور دریائے چناب کے مشرقی کنارے پر واقع بستیوں سے نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 11 ستمبر کو ملتان کے مقام پر دریائے چناب میں 5 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا جس کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ دریائی علاقے خالی کرا کے لوگوں کو سرکاری اسکولوں میں قائم ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب نقل مکانی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں خوراک کی کمی کا سامنا ہے ۔

مزید خبریں :