06 ستمبر ، 2014
کراچی......گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی حصص بازار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ، تاہم انڈیکس میں مجموعی طور پر 946 پوائنٹس کا اضافے رکارڈ کیا گیا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 29ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔اسٹاک بروکرز کے مطابق انڈیکس میں بہتری آنے سے حصص کی مالیت 215 ارب روپے بڑھ کر 6ہزار 942 ارب روپے ہوگئی ۔اس کے علاوہ غیر ملکی انّیسٹرز نے بھی 1کروڑ 86 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خرید ڈالے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان سیاسی بحران کی شدت میں کمی آنے سے سرمایاکاروں کا اعتماد بحال ہو ا اور اس کے مثبت اثرات اسٹاک مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں ۔