پاکستان
07 ستمبر ، 2014

یوم فضائیہ پرشہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاریب

یوم فضائیہ پرشہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاریب

اسلام آباد.....یوم فضائیہ کی مناسبت سے آج ائیر ہیڈکوارٹرز میں پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ملک بھر میں پاک فضائیہ کے تمام فضائی مستقروںپر 7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا گیا۔ ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ دن کا آغاز1965 اور 1971 کی جنگوں کے پاک فضائیہ کے شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا۔ ملک بھر میں پاک فضائیہ کے شہدا کی قبروں پر بھی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

مزید خبریں :