18 اپریل ، 2012
لندن…این جی ٹی …بوتل کے منہ میں ہاتھ سے سکہ ڈالتے وقت بے حد دھیان کی ضرورت ہوتی ہے توکسی دیوہیکل مشین کی مدد سے کام کیسے سر انجام دیا جاسکتا ہے؟۔ایک نوجوان کنٹینر اٹھانے والی فورک لفٹ مکمل کنٹرول سے چلانے میں غیرمعمولی قابلیت رکھتا ہے۔ اس نے اپنی اسی صلاحیت کو استعمال میں لاتے ہوئے 30ٹن وزنی فورک لفٹ کی مدد سے بوتل کے چھوٹے سے منہ میں سکہ ڈالنے کا حیرت انگیز کرتب دکھاکر دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔