09 ستمبر ، 2014
کراچی........حالیہ سیلاب سے متاثرہ ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک کوبھی نقصان پہنچا ہے۔سیلاب کے پانی سے نہ صرف کئی ایکسچینج بہہ گئیں بلکہ سیلابی ریلے سے کیبل سسٹم بھی تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں صارفین کو عارضی طور پر سروسز کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔سروسز کی جلد از جلد بحالی کا عزم لے کر پی ٹی سی ایل نے متاثرہ علاقوں میں جائزہ کے لئے خصوصی ٹیمیںبنائی ہیں اور جونہی سیلابی پانی اترنا شروع ہوگا مرمت اور سروس کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔صارفین کو تکلیف پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے اپنے معز زصارفین پر زور دیا ہے کہ وہ سروس میں تعطل،لائن یاا آلات کی خرابی کے بارے میں 1218پر اطلاع دے سکتے ہیں۔