13 ستمبر ، 2014
کراچی......عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہوکر گزشتہ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی جس کے بعد سونے کی مقامی قیمت میں بھی کمی کا امکان ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گھٹ کر 1231ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جو کہ جنوری میں 1228ڈالر فی اونس تھی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے روس پر پابندیوں اور عراق میں کاروائی کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان کم ہوا ہے جس سےسونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہونےکی توقع ہے ۔