15 ستمبر ، 2014
اسلام آباد........پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کرنسی نوٹ پر’’گونواز گو‘‘ کا نعرہ لکھنے کی مہم واپس لینے کا اعلان کردیا۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ قانون کا احترام کرتے ہوئے کرنسی نوٹ پر’’گو نواز گو‘‘لکھنے کی مہم واپس لے لی،اب ہر ایس ایم ایس کے آخر میں’’گو نواز گو‘‘لکھا جائے۔طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جو شہری ظلم کے نظام کو ردکرتے ہیں وہ ہرجگہ ’’گو نواز گو‘‘ لکھیں،وزیراعظم اور دیگر حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم پر مبارک دیتا ہوں۔