16 ستمبر ، 2014
لاہور.....قومی ٹی20کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کپتان بنانے کے فیصلے پر پی سی بی کے شکر گزار ہیں،ٹی 20 کے لئے کھلاڑیوں میں دلیری پیدا کرنا ہوگی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہنوجوان کھلاڑیوں کے دل سے شکست کا خوف نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20تک ناقابل شکست ٹیم بنانے کی کوشش کروں گا۔ شاہد آفریدی نے کپتان مقرر کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔