18 اپریل ، 2012
لندن …میمور ی اسٹک یا یو ایس بی ڈرائیومعلو ما ت محفو ظ کر نے کے لیے ایک مفید ایجا د ہے لیکن اس کے کھو نے کی صورت میں ذاتی اور خفیہ معلومات غلط ہاتھوں میں جانے کا ڈر بھی رہتا ہے ۔ اس پر یشا نی کو دو ر کر نے کے لیے امریکی سا ئنسدانو ں نے ایسی میمو ری اسٹک بنا لی ہے جس میں مو جود ڈیٹا کو دو ر بیٹھے بھی ختم کیا جا سکتا ہے ۔ Security Guardianنامی اس میموری اسٹک کے کھو جانے کے صورت میں اس میں لگا ئے گئے سم کا رڈ پر مخصو ص کوڈ بھیج کر اس کے ڈیٹا کو لا ک کیا جا سکتا ہے جس کے بعد کو ئی غیر متعلقہ فرد اسے نہیں کھو ل سکتا ۔ اگر یہ بھی کا فی نہ ہو تو اس میمور ی اسٹک میں ہا ئی وولٹییج کر نٹ کے شاک بھیج کر اسے مکمل طور پر تبا ہ بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ شا ک بھیجنے کے لیے میموری اسٹک کا کمپیو ٹر سے منسلک ہو نا بھی ضروری نہیں ہے ۔ صرف یہیں نہیں بلکہ اس میں گلو بل پو زیشنگ سسٹم (GPS) بھی مو جو د ہے جس کے ذریعے اسے کھوجانے کے بعد ڈھو نڈا بھی جا سکتا ہے ۔