16 ستمبر ، 2014
لاہور......سابق کپتان رمیز راجا نے شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، محمدیوسف کا کہنا ہے کہ آفریدی کو ون ڈے کی کپتانی بھی سونپی جانی چاہئے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان رمیز راجا نے کہا کہ شاہد آفریدی کو کپتان بنائے جانے کا فیصلہ اچھا ہے ،بورڈ کے پاس کوئی دوسری چوائس بھی نہیں تھی،شاہد آفریدی تجربے کار کھلاڑی ہیں اور ٹیم کو لڑانا جانتے ہیں۔سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف نے کہا کہ شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان بنانا چاہیے تھا ۔