17 ستمبر ، 2014
چارسدہ...... اے این پی کے قائد اسفندیار ولی خان کا کہناہے کہ عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے، خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے بعد جو وعدے کیے تھے وہ پورے کریں۔ اسفندیار ولی خان نے چارسدہ میں جیونیوز کے نمائندے سبز علی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 18 جنازے پڑے تھے اور صوبے کے وزیر اعلیٰ اسلام آباد میں اسٹیج پر ڈانس کررہے تھے۔