دلچسپ و عجیب
18 اپریل ، 2012

کینیڈا : قوس قزاح کے رنگ بکھیرے شیشوں سے سجا انوکھا پارک

کینیڈا : قوس قزاح کے رنگ بکھیرے شیشوں سے سجا انوکھا پارک

اوٹاوہ …پارک کا نا م ذہن میں آتے ہی جھولے اور سر سبزوشاداب ما حول کی ایک تصویر آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے لیکن کینیڈا میں ایک ایسا پارک قائم کیا گیا ہے جہاں رنگ برنگے شیشوں کی کھڑکیوں سے سجاوٹ کر کے اسے منفرد بنادیا گیا ہے۔اس پارک کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں سرخ ،نیلے ،گلابی اور دیگر رنگوں کے شیشے اپنی چمک سے رات کے اندھیرے میں ارد گرد کی عمارتوں کے منظر کو دلکش بنادیتے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ دن کے اجالے میں جب ان شیشوں پر دھوپ پڑتی ہے تو فرش پر رنگین انوکھے نمونے بن کر دیکھنے والوں کو حیران کر تے ہیں۔

مزید خبریں :