پاکستان
17 ستمبر ، 2014

جیوکی حمایت میں قراردادپیش کی جائے؛ محمود خان اچکزئی

جیوکی حمایت میں قراردادپیش کی جائے؛ محمود خان اچکزئی

اسلام آباد....... چیئرمین پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جیوکی حمایت میں قراردادپیش کی جائے، جیواورجنگ کی ملک کےلیےخدمات ہیں، جیونےپاکستان کی صحافت میں خدمات پیش کی ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس قانون کےتحت جیوکوبندکیاگیاہے؟ قومی اسمبلی کے مشترکا اجلاس سے خطاب میں محمودخان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی آدمی ایسانہیں جوجیوکی حمایت نہ کرتاہو، اخبارات میں جیو ٹی وی کی جانب سے اپیلیں کی جاتی ہیں، روزانہ ہررات جیوکی بلڈنگ پرپتھراؤکیاجاتاہے، مشترکہ اجلاس ختم ہونےتک جیوکی بحالی کیلئےاقدامات کیےجائیں۔

مزید خبریں :