پاکستان
19 ستمبر ، 2014

کوئی مائی کا لعل سندھ کو تقسیم نہیں کرسکتا ہے،حیدر عباس

کوئی مائی کا لعل  سندھ کو تقسیم نہیں کرسکتا ہے،حیدر عباس

کراچی ........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سیدحیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ کوئی مائی کا لعل سندھ کو تقسیم نہیں کرسکتا ہے، انتظامی یونٹس کاقیام سندھ کی تقسیم نہیں ہے ،انہوں نے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف کانیا پاکستان صرف تین صوبوں کے لیے ہے؟ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان رابطہ کمیٹی کے ساتھ پریس کانفرنس میںحیدرعباس رضوی نے کہا کہ ایم کیوایم نے پاکستان کے تمام صوبوں میں نئےانتظامی یونٹس بنانےپرزوردیاہے، دنیامیں کوئی ایساملک نہیں جہاں ایک انتظامی یونٹ 8کروڑآبادی کاہو جہاں آبادی50لاکھ کےلگ بھگ ہوتی ہےوہاں نیاانتظامی یونٹ بنادیاجاتاہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کوئی جماعت نہیں جوانتظامی یونٹس کی مخالفت کرتی ہو۔بہاولپور،جنوبی پنجاب اورہزارہ صوبے کاقیام مسلم لیگ(ن)کامنشورتھا، پیپلز پارٹی نےسرائیکی اورہزارہ صوبےکابل پارلیمنٹ میں پیش کیا، تحریک انصاف نےبھی اپنے منشور میں وعدہ کیاتھاکہ نئےانتظامی یونٹس ترتیب دیےجائیں گے جب کہ تحریک انصاف کے رہنمانادراکمل لغاری نے3صوبوں کیلیےانتظامی یونٹس کی بات کی، نادراکمل لغاری اورعارف علوی کواپنابیان واپس لینا چاہیے،حیدرعباس رضوی نے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف کانیا پاکستان 3صوبوں کےلیےہے؟سندھ کےلیےنہیں ہے۔

مزید خبریں :